تازہ تر ین

چند سیکنڈوں میں فولڈ ہوجانے والی خودکار اسکوٹر

برلن(ویب ڈیسک)جرمن کمپنی نے مشہورِ زمانہ سیگ وے جیسی ایک سواری بنائی ہے جو برقی قوت سے چلتی ہے اور اسے اسکوٹر کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسکوٹر سیکنڈوں میں تہہ ہوجاتی ہے اور اسے سیکنڈوں میں کھول کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔تاہم استعمال کرنے والے کو کھڑے ہوکر اسے متوازن رکھنا پڑتا ہے۔ اس ایجاد کو ’ارمو‘ کا نام دیا گیا ہے جو کسی ہوور بورڈ کی طرح کام کرتی ہے۔ اس پر سوار شخص کو رفتار بڑھانے، ا?گے بڑھنے اور بریک لگانے کے لیے اپنا وزن استعمال کرنا پڑتا ہے۔اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ارمو سیکنڈوں میں تہہ ہوکر ہاتھوں میں سماجاتی ہے اور بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے پر 45 منٹ تک چل سکتی ہے۔ اس کی ذیادہ سے ذیادہ رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ا±رمو کے ٹائروں کے اندر سخت فوم بھرا ہوا ہے تاکہ اس کا وزن کم کیا جاسکے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پوری مشین صرف دو سیکنڈ میں مٹ کر ہاتھوں میں سما جاتی ہے جس کا وزن ساڑھے چھ کلوگرام ہے۔ اب اس بریف کس نما سواری کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاسکتا ہے۔جرمنی کی کِک اسٹارٹر کمپنی نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور اور اس کی پوری باڈی المونیم اور کاربن فائبر سے بنائی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر اس کی قیمت تقریباً تین لاکھ پاکستانی روپوں کے برابر رکھی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv