تازہ تر ین

الحمرا کے گوشہءگیان کی 18ویں نشست‘ آئین اور قانون بارے بحث

 لاہور(شوبزڈیسک)آئین وقانون سے آگہی ہی ثقافتی اقدار کے اثرات دیرپا رکھنے میں مدد دے سکتی ہے،سماجی و معاشرتی ترقی کے لئے ذمہ دارانہ رویے اپنانے کی ضرورت ہے، قانون کا شعبہ اختیار کرنے والے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ان خیالات کا اظہار کرتے ماہر قانون نوفیر اے ملک نے لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہ ہفتہ وار گوشئہ گیان کی 18نشست میں کیا ، انھوں نے کہا کہ اگر ریاست کے تمام بنیادی ستون اپنے فرائض بخوبی احسن ادا کریں تو کوئی بھی ملک دنیا میں عزت و قار حاصل کرسکتاہے، من حیث القوم ہم بے پناہ خوبیوں کی مالک قوم ہیں جس سے استفادہ قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہے،ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراءکیپٹن(ر)عطاءمحمد خان نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے عدل و انصاف پر قائم و دائم رہتے ہیں، ہماری ثقافتی اقدار ہمیں درس دیتی ہیں کہ ہر فرداپنی استعداد کا رکے مطابق آئین و قانون کی پابندی کو یقینی بنائے تاکہ ہمارا معاشرہ امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکے۔،تقریب میں بیرسٹر ماریہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری ،کورآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا کے علاوہ لوگوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی۔نشست میں موجود نوجوانوںنے آئین و قانون کے حوالے سے سوالات کئے جن کے نامور قانون دان نوفیر اے ملک نے اپنے تجربات کی روشنی میں جواب دیئے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv