تازہ تر ین

مجاہدین سے جھڑپیں

سری نگر(نیٹ نیوز)سری نگر(نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیرکے تین اضلاع سری نگر،اننت ناگ اوربڈگام میں آج صبح مجاہدین اوربھارتی سکیورٹی فورسزکے درمیان جھڑپیں چھڑگئیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق سری نگرکے مضافاتی علاقے نورباغ میں علی الصبح ومجاہدین کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ شروع ہوگیا۔۔انڈین ایکسپریس کے مطابق آخری اطلاعات کے مطابق الگ الگ مقابلوں پرہونے والے مقابلے جاری ہیں،ابھی تک کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں کی گئی۔وادی کے دارالحکومت سری نگراورملحقہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔حکام نے بتایافورسزنے ضلع اننت ناگ میں مجاہدین کی موجودگی کی مخبری پرسرچ آپریشن شروع کیاتوانھوں نے فائرکھول دیا،دوسری طرف بڈگام میں بھی فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے۔دریں اثناءٹائمزآف انڈیانے شرانگیزرپورٹ شائع کی ہے ،جس میں دعوی کیاگیاہے کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان بھارت کے ساتھ امن کی کوششیں کررہے ہیں ،دوسری طرف پاک فوج نے ایل اوسی کے ساتھ 8نئے کیمپ قائم کئے ہیں،جہاں موجود250دہشت گردمقبوضہ کشمیرمیں دراندازی کرنے کیلئے منتظرہیں۔بھارتی اخبارنے الزام لگایاکہ ان میں سے 8نئے کیمپ وادی لیپامیں ہیں،جہاں ستمبر2016ءمیں سرجیکل سٹرائک کرکے ایک کیمپ تباہ کیاگیاتھا۔بھارتی پراپیگنڈاکےمطابق لشکرطیبہ لیپا،چکوٹھی،بارہ کوٹ جبکہ حزب المجاہدین فارورڈکہوٹہ میں کیمپ چلارہی ہے۔گریز،ججرکوٹلی،سپور اورباندی پورہ میں دہشت گردی کی حالیہ لہرکامقصدوادی میں ہونے والے پنچایتی انتخابات کونقصان پہنچاناہے،جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تناو¿بڑھ سکتاہے۔اس صورتحال کے پیش نظربھارتی سکیورٹی فورسزنے ایل اوسی کی نگرانی مزیدسخت کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ مزیدبراںایک اوربھارتی اخبار”دی ہندو“کی رپورٹ میں دعوی کیاگیاہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعیدکیطر ف سے فراہم کئے گئے فنڈزسے چلائی جانے والی فلاح انسانیت فا¿ونڈیشن کادہشت گردی نیٹ ورک بے نقاب کیاہے۔اس ضمن میں نئی دہلی میں چھاپے مارکر3ارکان گرفتارکرلئے گئے۔ این آئی اے کے مطابق پکڑاجانے والا52سالہ سلمان دبئی میں مقیم پاکستانی سے مستقل رابطے میں تھا،اسے حوالہ کے ذریعے فنڈزدیئے جارہے تھے،جس سے بھارت میں دہشتگردانہ سرگرمیاں چلائی جارہی تھیں۔دودیگرگرفتارملزموں کی شناخت سلیم اورسجادعبدل وانی (سری نگرکارہائشی)کے نام سے ہوئی،ان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑروپے ،14موبائل فونزاوردستاویزات کرنے کابھی دعوی کیاگیاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv