تازہ تر ین

دنیائے کرکٹ میں ابھرتی طاقت افغانستان

لآہور (ٹرینڈٓٓٓثی ایڈیٹر رپورٹ)بھارت سے میچ برابر ہونے کے بعد سابق کرکٹروں نے افغان کرکٹ ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ آسٹریلوی ٹیسٹ کرکڑ، کوچ، کمنٹیٹراور منتظم ٹام موڈی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک بار پھر افغان ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایسی قوت ہیں جس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ افغان ٹیم ایشیا کپ کے تین میچ با آسانی جیت بھی سکتی تھی۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ وہ عالمی کپ میں کتنی ٹیموں کو روندتے ہیں۔ بھارت کے ٹیسٹ کرکٹراور کمنٹیٹر سنجے منجریکرنے کہا افغانستان اپنے تمام پانچ میچ جیتنے کے قریب تھا۔ ایشیا کپ چاہے کوئی بھی ٹیم جیتے اسے افغانستان ٹیم کے کارناموں کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ ایک اور بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ورندر سہواگ کا کہنا تھا کہ واہ! ناقابل یقین میچ تھا۔ یاد رکھنے کے لیے ایک ٹائی۔ افغان ٹیم نے دلوں سے کچھ زیادہ ہی جیت لیا ہے۔ ان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ۔ پاکستان کے بوم بوم آفریدی نے کہا، کرکٹ کی ایک زبردست گیم۔ ورلڈ کلاس بھارتی ٹیم کے خلاف افغان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ایم شہزاد سو رنز کے مستحق تھے۔ بہت ہی باصلاحیت اور قابل افغان ٹیم کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ مختصر وقت میں انہوں نے ناقابل یقین ترقی کی ہے۔ محدود اووروں کے کھیل کی اصل طاقت ہیں۔ کرکٹ کی دنیا ہوشیار رہے۔ سری لنکا کے ٹیسٹ کرکٹر، کوچ، کمنٹیٹر، تجزیہ کار اور مقرر رسل آرنلڈ کی رائے ہے کہ افغان ٹیم ایشیا کپ کی بہترین ٹیم ہے ان کو پسند کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے افغان کھلاڑیوں کی ان الفاظ میں تعریف کی، یہ افغان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک یادگار دن ہے۔ ٹیم بھارت کے خلاف میچ برابر کرنا زبردست اور شاندار کامیابی ہے۔ اس جرات اور لڑائی پر ہر افغان کھلاڑی کو فخر کرنا چاہیے۔ان میں کچھ خاص ہے۔ انہوں نے سب ٹیموں سے زیادہ متاثر کیا۔ بھارتی کرکٹر، کوچ، براڈکاسٹراور تجزیہ کار دیپ داس گپتا نے کہا میں قائل ہو گیا ہوں کہ افغان کرکٹ ٹیم کا مداح ہونے کے لیے سٹیل کے اعصاب ہونے چاہئیں۔ ایک اور بہترین کھیل تاہم دن شہزاد کے نام رہا۔ اچھا کھیلا۔ لوگوں کو محضوظ کرتے رہو۔ بھارتی کرکٹر ہیمنگ بدانی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں نہ پہنچنے سے مایوسی ہوئی۔ یہ کہنا درست ہو گا کہ ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا اور ہمیں ایک سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا۔ بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا افغانستان اس کا مستحق تھا۔ میچ تو برابر رہا مگر انصاف کی بات یہ ہے کہ انہوں نے حیران کن کھیل پیش کیا۔ وہ ترنوالہ نہیں ہیں۔ وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہوں گے۔ ان کے پاس چند حقیقی فاتح ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv