تازہ تر ین
iftikhar chaduray

افتخار چودھری کا اپنے داماد کی گرفتاری کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (ناصر کاظمی) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حکومت کی جانب سے دوبئی میں اپنے داماد مرتضیٰ امجد کی گرفتاری کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ،پارٹی ترجمان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے خبریں کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو جونہی مرتضیٰ امجد کی دوبئی پولیس کی جانب سے گرفتار ی کی اطلاع ملی انہوں نے فوری طور پر پارٹی کی قانونی ٹیم کو تمام معاملے کا جائزہ لے کر جوابی قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ امجد کا ایڈن ہاﺅسنگ سوسائیٹی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ایسی کسی سکیم کے ڈائریکٹر ہین ،حکومت سابق چیف جسٹس سے سیاسی انتقام لے رہی ہے کیونکہ افتخار محمد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے کے علاوہ ان کی مبینہ ناجائز بیٹی ٹیریان سے متعلق عدالتوں میںکیس کررکھے ہیں ،عمران خان سابق چیف جسٹس سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں ،افتخار محمد چوہدری دوبئی پولیس کی جانب سے بغیر کسی ثبوت اور تفتیش کے ان کے داماد کو گرفتار کرنے پر دوبئی میں بھی قانونی کارروائی کریں گے ،ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد دوبئی اور پاکستان مین قانونی کارروائی کریں کے ۔شیخ احسن الدین نے کہا کہ ایڈن ہاﺅسنگ سوسائیٹی سے سابق چیف جسٹس کے داماد ،بیٹے یا بیٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے ،اس کے باوجو دحکومت نے ایف آئی اے کے ذریعے انٹرپول سے رابطہ کرکے مرتضیٰ امجد کو گرفتار کروا یا ،حکوت کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور نہ ہی کوئی تفتیش کی گئی ہے ،سابق چیف جسٹس جھوٹی خبریں پھیلانے اور داماد کو گرفتار کراکے شہرت کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv