تازہ تر ین

شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ نامزد

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کی 9 قائمہ کمیٹیوں اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ کی سب سے اہم پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سے) کی سربراہی کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈان کو بتایا کہ یہ فیصلہ شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی پارلیمنٹ کی اعلیٰ ترین کمیٹی ہے جو حکومت کے اخراجات اور ریونیو کے آڈٹ پر نظر رکھتی ہے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے ایوان زیریں کی قائمہ اور فنکشنل کمیٹیاں تاحال تشکیل نہیں دی گئی ہیں، جن میں سیاسی جماعتوں کو اسمبلی میں اپنی نشستوں کے تناسب سے نمائندگی اور چیئرمین شپ ملتی ہی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن)، حکومت کے پاک۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی حکومتوں کے نظام سے متعلق اقدامات اور پالیسیوں پر نظر رکھے گی۔پارٹی رہنماو¿ں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوام کی امید کا واحد مرکز پارلیمنٹ ہو اور صرف پارلیمنٹ کے ذریعے عوام کے مطالبات پورے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ قانون سازوں کو پارلیمنٹ میں صرف تنخواہیں لینے اور دھرنے دینے کے لیے نہیں آنا چاہیے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں نے اپنی حکومت میں متعارف کرائے جانے والے بلدیاتی نظام کی حفاظت کا عزم کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv