تازہ تر ین

فنکاروں نے بھارتی دھمکیوں کو احمقانہ قرار دیدیا

لاہور(شہزاد فراموش) شوبز فنکاروں نے بھارتی آرمی چےف کی دھمکےوں کو ”احمقانہ “ حر کت قرار دےدےا جبکہ فلم سٹار ماہ نور نے عوام کو بھارتی فلموں سے دور رکھنے کےلئے ”بھارت مر دہ باد“مہم شروع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو بھارت کی تمام مصنوعات کےساتھ ساتھ بھارتی فلموں کا بھی بائےکاٹ کر نا ہوگا ۔ بھارتی آرمی چےف کی دھمکےوں پر شوبز فنکار بھی شدےد غصے مےں نظر آئے اوراداکارہ ماہ نور نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کےساتھ کھڑے ہےں۔فیشن آئیکون ڈولی نے کہا کہ پاکستان کی سالمےت اور خود مختاری کے تحفظ کےلئے جان کا نذرانہ دےنے سے بھی گر ےز نہےں کےا جائےگا اور عوام کو بھی چاہےے کہ وہ بھارت کا ہر سطح پر مکمل بائےکاٹ کر ےں جبکہ فلم سٹار مےگھا ‘ مےرا ‘ماہرہ خان ‘ مارےہ واسطی ‘گلوکارہ عےنی طاہر ہ ‘گلوکار وارث بےگ سمےت دےگر شوبز فنکاروں نے اپنے ردعمل مےں کہا کہ بھارت پاکستان کو دھمکےاں دےکر اصل مےں اپنی موت کو دعوت دے رہا ہے اورمگر اس کو چھ ستمبر کی اپنی عبر ت ناک شکست کو ےاد رکھنا چاہےے پاکستانی قوم آج بھی اسی جذبے سے سر شار ہے اور دشمن نے پاکستان کی جانب مےلی آنکھ سے دےکھا تو ان کا وہ حشر کےا جائےگا کہ تارےخ مےں انکا نام بھی باقی نہےں رہےگا پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ملک کےلئے ہر قر بانی دےنے کو تےار ہےں ۔پاکستانی افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ
جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،ریشم،ماریہ واسطی شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ بھارت کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کے پروان چڑھنے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔پاکستان نے ہمیشہ امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن بد قسمتی سے بھارت کی جانب سے اسے کمزوری سمجھا جاتا ہے جو اس کی بھول ہے ۔اداکار قوی خان ، نعمان اعجاز،معمر رانا ، افضل خان ، بابر علی ، احسن خان ، شفقت چیمہ ، افتخار ٹھاکر، نسیم وکی ، ثنا، ریشم ، مونا لیزا،ندا چودھری‘ستارہ بیگ ،سائرہ نسیم ، نصیبو لعل اور سجاد علی نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ پاکستان کی افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور گیدڑ بھبکیاں لگانے والے اس سے آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کیلئے چٹا ن کی مانند متحد اور اپنی افواج کی پشت پر ہے ۔ بھارت سرپرائز کی دھمکیاں دے کر ہمیں مرعوب نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیر یوں کی جدوجہد کے آگے پسپا ہو رہی ہے اس لئے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ عالمی دنیا کو بھارتی افواج کے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم او ر بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv