تازہ تر ین

اینیمیٹڈ فلم الیٹا‘بیٹل اینجلس کی جھلکیاں جاری کردی گئیں

نیویارک(شوبزڈیسک)پروڈیوسر جیمز کیمرون کی نئی ہالی وڈ سائنس فکشن ڈرامہ فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں ہیں۔ہدایتکار رابرٹ روڈریگیوس کی اس فلم کی کہانی معروف جاپانی فکشن سیریز سے متاثرہ ہے جس میں26ویں صدی کے دور کی عکاسی کی گئی ہے جب سائنسدان غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ایک ایسی لڑکی کی تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جس سائیبورگ یعنی بوئیو مکینیکل اعضاء کی حامل ہوتی ہے اور عام انسانوں نے کئی گنا منفرد ہوتی ہے۔جیمز کیمرون، جون لینڈاو اور رابرٹ روڈریگیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میںروزا سالاسار،کرسٹوفر والٹز،کیان جونسن،ایڈ سکیرن اور دیگر شامل ہیں۔ل روڈریگیوس، جیکی ارلی ہالے اور جنیفر کونولی سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔فلم کی تیار ی میں کل 200ملین ڈالر لاگت آئی ہے جو رواں سال ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv