تازہ تر ین

حسن عسکری کی صدارت میں سیرت النبی پر لکھی کتاب کی ِ رونمائی

لاہور (شوبزڈیسک) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) اور ادبی تنظیم قرطاس کے تعاون سے معروف ادیب اور محقق محمد قاسم بھٹہ صاحب کی تحقیقی تصنیف ”تذکرئہ ممالک بَزبانِ مبارک جنابِ رسالت مآبﷺ“ کی تقریبِ رونمائی پنجابی کمپلیکس میں زیرِ صدارت پروفیسر حسن عسکری کاظمی منعقد ہوئی۔ ا نقابت کے فرائض ڈاکٹر عمران دانش عزیز نے ادا کیے۔ اس روح پرور تقریب میں مہمان خصوصی مفتی انوار الرسول مرتضائی ‘ مفتی محمد طارق سراجوی ، مفتی محمد عارف ‘محمد صدیق ، محمد طارق شریف زادہ ، ڈاکٹر صغرا صدف ‘افضل پارس ،علی صدف، سندس قاسم نے شرکت فرمائی۔ کتاب پر تبصرہ ڈاکٹر محمد اجمل نیازی ، پیر محمد بدر الدُجیٰ فاروقی اور سرور منیر راو¿ نے بھی کیا ۔ مصنف کی تحقیق کے مطابق نبیِ آخر الزمانﷺ نے اپنے ارشاداتِ عالیہ میں پچیس 25 ممالک، علاقوں، قوموں، افراد اور آمدہ حالات و مشاہدات کا تذکرہ فرمایا ہے۔مصنف نے ذاتی رائے کا اظہار نہ کرتے ہوئے فیصلہ قارئین پر چھوڑ دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv