تازہ تر ین

ماضی کو فراموش نہیں کیا ، مشکل دور آج بھی یاد ہے: صبا قمر

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی اپنے ماضی کو فراموش نہیں کیا اور مجھے آج بھی کٹھن اور مشکل دور یاد ہے ،شادی میرا ذاتی فیصلہ ہے اور شادی کرنے سے کسی فنکار کی عزت اور مقبولیت میں کمی نہیں ہوتی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں نے بھرپور محنت کی اور خدا کی ذات نے مجھے اس کا پھل بھی دیا لیکن اس کے باوجود میری زندگی میں کبھی غرور اورتکبر نہیں آیا ۔ اداکارہ نے کہا کہ شادی میرا ذاتی فیصلہ ہے اور عنقریب پرستاروں کو اس کی خوشخبری دوں گی ۔ شادی چھپانے والی چیز نہیں اس کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کیا جانا چاہیے ۔ شادی سے کسی فنکار کی عزت اور مقبولیت کم نہیں ہوتی بلکہ اس کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv