تازہ تر ین

ہینری کیول اب” سپر مین“ کے کردار میں نظر نہیں آئینگے

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) برطانوی اداکار 35 سالہ ہینری کیول اب سپر مین کا کردار ادا کرتے نظر نہیں آئینگے کامک سائنس فکشن فلمیں بنانے والے ادارے وارنر برادرز کے ڈی سی یونیورس نے آئندہ کئی سال تک ایسی کوئی فلم نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سپر مین کا کردار ہو۔رپورٹ میں پروڈکشن ہاو¿س کے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کامک سائنس فکشن فلمیں بنانے والا ادارہ آئندہ چند سال تک اپنی توجہ ‘سپر گرل‘ کی فلموں پر رکھنا چاہتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پروڈکشن ہاو¿س نے واضح طور پر ‘سپر مین‘ کی فلمیں بنانے یا ان کا کردار برقرار رکھنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اب ‘سپر مین‘ کو مزید فلموں میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔علاوہ ازیں ہینری کیول نے بھی خبریں سامنے آنے کے بعد اپنے انسٹاگرام پر ایک مبہم ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ’سپر مین‘ کے مجسمے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں ہینری کیول خاموشی کے ساتھ ’سپرمین‘کے مجسمے کو کبھی چھپاتے، کبھی دکھاتے نظر آرہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv