تازہ تر ین

جھانوی کپور فلم ”تخت“ میں ایئر فورس پائلٹ بنیں گی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اسٹار جھانوی کپور بھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی طرح کرن جوہر کی ملکیت دھرما پروڈکشنز کی پسندیدہ اداکارہ بنتی جارہی ہیں۔جھانوی کپور کی بالی وڈ میں پہلی فلم ’دھڑک‘ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بنائی گئی تھی۔جس کے بعد کرن جوہر نے انہیں اپنی ہدایات میں بننے والی فلم ’تخت‘ میں بھی کاسٹ کرلیا۔جہاں بالی وڈ میں سوانح حیات پر مبنی فلموں کا رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے وہیں اب خبریں ہیں کہ جھانوی کپور بھی بہت جلد دھرما فلمز کی تیسری فلم میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی کہانی بھارتی ایئر فورس پائلٹ گنجن سکسینا کی زندگی پر مبنی ہے۔یاد رہے کہ گنجن سکسینا ان خواتین ایئرفورس پائلٹس میں سے ایک ہیں جن کی پوسٹنگ سال 1999 کی جنگ کے دوران کارگل میں ہوئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv