تازہ تر ین

غلطیوں سے سیکھنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا ‘ ریشم

لاہور(شوبزڈیسک) فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ مجھے شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا اور خدا کی ذات نے مجھے شہرت کے ساتھ عزت بھی دی جس کا میں نے خواب میں تصور بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے جس سے انسان آنے والے وقت میں بڑے نقصان سے بچ جاتا ہے۔ اداکارہ ریشم نے کہا کہ ہماری سب بہنوں کی بچپن سے ایسی تربیت کی گئی ہے جس میں ہمیں بتایا گیا کہ آپ نے کسی سے بدتمیزی نہیں کرنی‘ نماز کی پابندی، روزہ رکھنا اور اس کے ساتھ بڑوں کا احترام کس طرح کیا جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv