تازہ تر ین

”آپ حقیقی خادم، پہلے والا بادشاہ“تھا بزرگ شہری کی وزیراعلیٰ سے گفتگو

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی سے واپسی کے فوراً بعد ڈیفنس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سروس سینٹر کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا-وزیراعلیٰ کی سروس سینٹر میں اچانک آمد پر وہاں موجود شہری حیران رہ گئے- ایک بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے کہ آپ ہمارے مسائل دیکھنے خود آئے ہیں اور آپ کے ساتھ کوئی پروٹوکول نہیںیہی حقیقی خادم کی پہچان ہے جبکہ پہلے والے بادشاہ تھے- شہریوں نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں او ران کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا -شہریوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں-وزیراعلیٰ صرف دو گاڑیوں میں سروس سینٹر پہنچے اور ان کی گاڑی ڈیفنس جاتے ہوئے ٹریفک کے ہر سگنل پررکتی رہی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv