تازہ تر ین
loadshoking

شارٹ فال 5600 ہو گیا ، شہروں میں 6 ، دیہاتوں میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد( آن لائن )ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5600سے تجاوز کر گیا۔ شہروں میں4سے6گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8سے12گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یپر کے روز ملک میں بجلی کی پیداوار 18400جبکہ طلب24ہزار میگا واٹ رہی ۔ پانی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4500میگاواٹ ، سرکاری بجلی گھروں سے 6ہزار میگا واٹ پرائیویٹ بجلی گھروںسے7ہزار7سو میگا واٹ اور دیگر ذرائع سے 500میگاواٹ رہی ۔ بجلی کی طلب و رسد میں فرق کے باعث شہری علاقوں میں 4سے6گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8سے12گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv