تازہ تر ین

پاکستانی دستک پر بھارت دروازہ کھولے: سدِھوُکا سشما کو خط

چندی گڑھ(ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیر بلدیات نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیرخارجہ ششماسوراج کو خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کی طرف سے کرتارپور صاحب گوردوارہ کا راستہ کھولنے کی پیشکش قبول کریں تاکہ بھارتی سکھ نومبر 2019ءمیں گرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش پر مقدس درگاہ پر جاکر عبادت کرسکیں۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت کے لئے یہ موقع ہے کہ وہ انتہائی جذباتی معاملے پر مثبت قدم اٹھائے۔ جب موقع دستک دیتا ہے تو آگے بڑھ کر دروازہ کھولنا چاہئے۔ اس دروازے کا کھلنا دنیا بھر کی سکھ برادری کے لئے بہت خاص ہے۔ اگرچہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان کئی دہائیوں سے خراب تعلقات رہے ہیں تاہم اس راہداری کی صورت میں دونوں ممالک میں امن اور خوشحالی کاراستہ کھل جائے گا۔ واضح رہے مذکورہ تاریخی گوردوارہ پاکستانی پنجاب کے ضلع نارووال میں بھارتی سرحد سے صرف 5 کلو میٹر دوری پر واقع ہے جبکہ ضلع گورداسپور میں ڈیرہ بابانانک کی سرحدی پٹی کی وجہ سے سکھوں کے لئے یہ انتہائی اہم یادگار ہے۔ گرونانک نے 1539ءمیں اپنی وفات تک 17 برس وہاں قیام کیا تھا۔ پربندھک کمیٹی گوردوارے تک راہداری بنانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv