تازہ تر ین

پاکستان روزانہ 5ارب روپے سُود ادا کرتا ہے :عمران خان کا سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے، جب کہ اس کی شہری املاک کے 90 فیصدحصے کی قیمت 300 ارب سے زائد ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختون خوا اور وفاق میں موجود سرکاری اراضی اور اس پر قائم آرام گاہوں سے متعلق 90 فیصد اعداد و شمار میرے سامنے ہیں، ان ہوشربا اعداد و شمار کے مطابق 34 ہزار 459 کنال اراضی دیہی اور 17 ہزار 35 کنال اراضی شہری علاقے میں واقع ہے، محض شہری اراضی اور اس پر قائم عمارات کی قیمت 300 ارب روپے سے زائد ہے۔ایک ایسا ملک جو سود کی ادائیگی کیلئے بھی اپنی آئندہ نسلوں پر بوجھ ڈالتے ہوئے قرض کا سہارا لیتا ہے،وہ سرکاری اراضی/عمارتوں کی شکل میں غیراستعمال شدہ سرمائے کے بڑے ڈھیر پر بیٹھا ہے۔پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے،جبکہ اسکی شہری املاک کے 90فیصدحصے کی قیمت 300ارب سے زائد ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایک ایسا ملک جو سود کی ادائیگی کے لئے بھی اپنی آئندہ نسلوں پر بوجھ ڈالتے ہوئے قرض کا سہارا لیتا ہے، وہ سرکاری اراضی عمارتوں کی شکل میں غیراستعمال شدہ سرمائے کے بڑے ڈھیر پر بیٹھا ہے، پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے،جب کہ اس کی شہری املاک کے 90 فیصد حصے کی قیمت 300 ارب سے زائد ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv