تازہ تر ین

سندھ کے بعد گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)سندھ کے گورنر ہاو¿س کے بعد گورنر ہاو¿س مری کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاو¿س مری کو عوام کے لیے کھولنے کے فیصلے کا اعلان وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا۔گورنر پنجاب کے مطابق عوام صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہاو¿س مری کا دورہ کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کی صورت میں تمام گورنر ہاو¿سز کی دیواریں گرانے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل سندھ کے گورنر ہاو¿س کے پارک کو عوام کے لیے کھولا گیا تھا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر تصاویر بھی بنوائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv