تازہ تر ین

سرینا ولیمز کو امریکی اوپن فائنل میں شکست، غصے میں امپائر کو چور کہہ دیا

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے جاپانی حریف نوامی اوساکا کے ہاتھوں شکست پر امپائر پر بھڑک اٹھیں اور انہیں چور قرار دے دیا۔ نیویارک میں ہونے والے گرینڈ سلم چیمپئن شپ فائنل میں جاپان کی اومی اوساکا نے سرینا کو 2-6 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست دی اور جاپان کی پہلی گرینڈ سلم چیمپئن بن گئیں۔کھیل کے دوران سرینا کے کوچ کی جانب سے انہیں اشارے کرنے پر امپائر نے کوڈ وائلیشن دی تو سرینا بھڑک اٹھیں جس سے ان کے حریف کو پوائنٹ مل گیا۔امپائر نے سرینا پر الزام عائد کیا کہ وہ میچ کے دوران کوچ سے اشارے لے رہی ہیں جس کی اجازت نہیں جب کہ سرینا نے اس کی تردید کردی، ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی چیٹنگ نہیں کرتیں اور ایسی جیت سے وہ ہارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ دوسرے سیٹ میں سرینا نے غصے میں آکر زمین پر ریکٹ پٹخ دیا جس پر انہیں پنالٹی کا بھی سامنا کرنا پڑا اور یوں ان کی حریف کو ایک اور پوائنٹ ملا۔اس پر سرینا نے امپائر کو جھوٹا اور چور قرار دے دیا اور میچ کے دوران ہی کہا کہ انہوں نے مرد کھلاڑیوں کے میچز بھی دیکھیں ہیں، وہ اس سے زیادہ کچھ کہہ دیتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جاتا، لیکن میں خواتین کے لیے لڑتی رہوں گی۔ میچ کے اختتام پر امپائر نے جاپانی کھلاڑی اومی اوساکا کی کامیابی کا اعلان کیا تو سرینا ولیم آنسوو¿ں سے رونے لگیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv