تازہ تر ین

عامر خان نے سیموئل ورگاس کو شکست دے دی

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو فائٹ میں شکست دے دی۔ فاتح باکسر نے اگلا مقابلہ مینی پیکیو سے لڑنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔برطانیہ کے برمنگھم ایرینا میں ایک زور کا جوڑ ہوا جس میں عامر خان نے اپنے حریف سیموئیل ورگاس کو زبردست شکست دی۔ مقابلے کے شروع سے ہی عامر خان نے حریف پر زور دار وار کئے اور تمام فائٹ میں پوری طرح حاوی رہے۔دونوں باکسرز کے درمیان مقابلہ چھتیس منٹ تک جاری رہا، فائٹ کا فیصلہ 12 راو?نڈز میں بھی نہیں ہو سکا جس کے بعد جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر کیا گیا۔ تینوں ججز نے متفقہ طور پر عامر خان کو فاتح قرار دیا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا اگلا مقابلہ مینی پیکیو سے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے وہاں مزید باکسنگ اکیڈمیز کھولنے کی ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv