تازہ تر ین

برٹش سپائی فلم” جونی انگلش سٹرائیکس اگین“ کی جھلکیاں جاری

لاس اینجلس (شوبزڈیسک) ایکشن سے بھرپور برٹش اسپائی فلم جونی انگلش اسٹرائیکس اگین کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ڈیوڈ کر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بلاک بسٹر فلم جونی انگلش کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی ایک ایسے انڈر کور ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے سارے جاسوس بے نقاب ہونے کے بعد اہم ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار روون ایٹنکسن سمیت بین ملر،جیک لیسی،اولگا کوریلینکو،مرینڈا ہینیسی اور نک اوونفورڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ٹم بیون اور کرس کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 20ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv