تازہ تر ین

نسوار نہیں تھی بلکہ لونگ اور سونف منہ کی خوشبو کے لیے استعمال کرتا ہوں:شا ہد آفریدی

کراچی(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں سے وائرل ہونے والی مبینہ نسوار ڈالنے کی ویڈیو پر وضاحت دے دی۔یوم شہداء و دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوئی تھی جہاں وزیراعظم، آرمی چیف اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی تھی۔تقریب کے دوران شاہد آفریدی کو کیمرے کی آنکھ نے مبینہ طور پر نسوار ڈالتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا جس کے بعد سے وہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور اس پر طرح طرح کے لطیفے بنائے گئے تھے۔لیکن اب خود بوم بوم آفریدی نے اس معاملے کی وضاحت دے دی ہے۔شاہد آفریدی سے تقریب میں شرکت کے بعد صحافی نے اس حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ نسوار نہیں تھی بلکہ لونگ اور سونف کی خوشبو کے لیے استعمال کرتا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv