تازہ تر ین

تمام جماعتیں آج دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں:شہباز شریف کی پر یس کا نفرنس

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ووٹوں کی نہیں بلکہ دھاندلی کی پیداوار ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تمام جماعتیں آج دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں جس کے ذریعے عمران خان اقتدار میں آئے، عمران خان ووٹوں کی نہیں بلکہ دھاندلی کی پیداوار ہیںانہوں نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے فوری پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ‘عمران خان نے پارلیمانی کمیشن بنانے کا وعدہ کیا جو اب تک نہیں بنا، کمیشن کے قیام تک ایوان کی کارروائی آگے نہیں بڑھنے دیں گے جبکہ پارلیمانی کمیٹی دھاندلی سے متعلق فرانزک آڈٹ کروائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv