تازہ تر ین

ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ اور اگر وہاں جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہوں گا:چیف جسٹس

لاہور: (ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کے پانی سے متعلق بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیم کے فنڈ سے متعلق فیصلہ ہماری اجازت سے کیا گیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا اور اگر وہاں جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہوں گا۔چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ جلد ہی سپریم کورٹ پانی پر بین الاقوامی کانفرنس کروائے گی۔واضح رہے کہ جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہونے جارہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv