تازہ تر ین
rape 2

باپ کے گناہ پر پنچایت نے 14 سالہ بیٹی ونی کر دی ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

بھکر (بیورورپورٹ ) دلیوالہ میں باپ کے گناہ پر پنچائیت نے چودقہ سالہ بیٹی ونی کر دی نکاح خواں والد سمیت دلیوالہ پوقلیس سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ملزمان کے گرفتاری کیلئے چھاپے محمد مشتاق کے الطاف نامی شخص کی بیوی صغراں بی بی سے مراسم تھے جس پر کاروائی کے خوف سے پنچائیت نے مشتاق کی چودہ سالہ بیٹی تفویم کا نکاح الطاف کے بیٹے خالد سے زبردستی کردیا پولیس نے نکاح خواں حافظ عبدالرحمن ولدتاج علی سکنہ دریاخان ،دولہا محمد خالد ، دولہا کا والد الطاف ، نذر حسین ولد غلام قادر ،مطیع اللہ ولد حفیظ اللہ ، بچی کے والد مشتاق سمیت سات ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ایک ملزم نے عبوری ضمانت کرا لی مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری لڑکی ماں کے حوالےکردی گئی لڑکی کے مطابق اس کا خاوند گھر سے رشتہ داروں کو ملانے کیلئے لے گیا راستہ میں تشدد کیا اور دوسرے ملزمان کے ساتھ ملکر زبردستی نکاح ملزم کے ساتھ کردیا ملزمان کے خلاف متاثرہ لڑکی کی والدہ تسلیم بی بی زوجہ مشتاق محلہ میانہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv