تازہ تر ین

سلمان خان پر بیرون ملک جانے کیلیے عدالتی اجازت کی پابندی ختم

ممبئی(ویب ڈیسک)عدالت نے بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان پر بیرون ملک سفر کرنے پر عدالتی اجازت کی پابندی ختم کردی۔بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور کی مقامی عدالت نے کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کیس میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے بیرون ملک سفر کو عدالتی اجازت سے مشروط کردیا تھا تاہم اب عدالت نے سلو میاں کو تمام پابندیوں سے آزاد کردیا ہے۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم نے سلمان خان کو بیرون ملک سفر کرنے کی مشروط اجازت سے متعلق عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سلمان خان پر عائد مشروط پابندی ختم کی جائے جس پر عدالت نے اداکار کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی تاہم عدالت کو ا±ن کے بیرون ملک جانے کی وجہ اور قیام کی مدت سے متعلق آگاہ ضرور کرنا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv