تازہ تر ین

صنم ماروی امریکہ میں آواز کا جادو جگائیں گی

لاہور(شوبزڈیسک) صوفی گلوکارہ صنم ماروی امریکہ میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈریزنگ میں حصہ لیں گی، انہیں کینسر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے دعوت دی گئی ہے۔صنم ماروی اگلے ماہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں اپنے سر بکھیر کر شائقین کو محظوظ کریں گی۔صنم ماروی امریکہ میں ہونے والے 17 شوزمیں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جس میں پاکستانی اور بھارتی گلوکاربھی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔گلوکارہ کا کہنا تھا مجھے دکھی انسانیت کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے۔ کینسرکے مریضوں کے لئے فنڈریزنگ میں حصہ لینا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔صنم مارو ی نے بتایا میں نے اپنے نئے گیتوں پر کام شروع کر دیا ہے جن کی ریکارڈنگ محرم الحرام کے بعدکروں گی، فی الحال نغمات کی دھنیں تیارکی جارہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv