تازہ تر ین

میرا ، وینا ، عمائمہ ، علی ظفر ، فواد ، ہمایوں بالی ووڈ فلموں میں نام نہ بنا سکے

لاہور(شہزاد فراموش سے)پاکستانی معروف فنکار جو بھارتی فلم اور ٹی وی سکرین پرنظر تو آئے لیکن وہاں کے بڑے فنکار بننے میں ناکام رہے ان میں پاکستان کے بہت سے معروف نام شامل ہیں ۔ ہاں یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بھارتی سٹیمپ لگوا کر پاکستان میں بڑا نام بننے کی کوشش کی ہے ۔لیکن بھارت میں وہ چھوٹے فنکار کے طور پر ہی نظر آئے ۔ان کی بات کرنے سے پہلے ہم ان کا تذکرہ بھی کرتے چلیں جن کا نام پاکستان میں مقبول ترین ہے وہ بھی بھارت میں اتنی عزت نہیں پا سکے جتنی انہیں پاکستان میں نصیب ہوئی ۔ان میں گلوکار، عاطف اسلم اور شفقت امانت علی ‘فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں۔اداکاروں میںبہت سےایسے ہیں جنہوں نے سرحد پار نام بنانے کی کوشش کی لیکن ناکامیوں نے ان کا منہ چڑھیا۔ اگرچہ کچھ کچھ آسانی سے ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے جن میں راحت فتح علی خان شامل ہیں لیکن یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہی رہی ۔جو پاکستانی سٹار بھارتی فلم اور ٹی وی سکرین پر اپنا جادو یا چمتکار دکھانے میں ناکام رہے ان میں پہلا نام تو وینا ملک کا ہی آتا ہے۔وینا ملک نے جیسے ہی بھارتی ریالٹی شو میں کام کی آفر وصول کی تو وہاں جا پہنچیں۔”بگ باس“ میں حصہ لینے کےلئے انہوں نے کیا کیا پاپڑ بیلے یہ الگ داستان ہے ئے ہر حد سے گزر سکتی ہیں جس میں ان کا بولڈ شوٹ کیا تھالیکن وہ پھر بھی ناکامیوں سے دوچار ہوئیںانہوں نے فلم جس کا نام تھا” دال میں کچھ کالا ہے“ میں کام کیا لیکن فلاپ ہوئی۔اسی طرح ہمایوں سعید کے ہاتھ میں بھی ناکامیاں آئی تھیں ہمایوں بھارت میں ایک فلم ” جشن “ کے نام سے 2009ءمیں کر سکے تھے لیکن یہ فلم ناکام ہوتے ہی ہمایوں کے بھارتی فلمی کیرئیر کا بستر بھی گول ہو گیا ۔ عمائمہ ملک نے شعیب منصور کی بول میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔بھارت میں مقبول اداکارعمران ہاشمی کے مقابل انہوں نے فلم ” راجہ نٹور لال“ میں کام کیا ‘ جسم کی نمائش بھی کی لیکن پھر بھی بھارتی عوام نے انہیں رد کردیا۔ اب آ جکل ” مولا جٹ ٹو“ میں دارو نتنی کا کردار نبھارہی ہیں۔میکال ذوالفقار نے 11سال قبل بھارت میں شوٹ کیا اور چار برس بعد نصیر الدین شاہ اور اوم پوری کیساتھ فلم ” یو آر مائی جان“ میں کردار نبھایا لیکن بری طرح پٹ گئے ۔اکشے کمار کےساتھ 2015 میں فلم ” بے بی“میں بھی نظر آئے‘ یہ فلم پاکستان کے خلاف تھی ۔ واپسی پر میکال کو پاکستان کےخلاف فلم کا حصہ بننے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنے۔اداکارہ میرانے بھارتی فلم میں پہلی انٹری 2005 میں دی ۔ فلم ” نظر“میں ان کےساتھ اشمیت پٹیل تھے ۔ وہ فلم ” کسک“ میں بھی لکی علی کےساتھ نظر آئیں‘ فلم ” پانچ منٹ میں پانچ کروڑ“ بھی ناکام ہوئی‘پھر اداکارہ پر بالی وڈ کے دروازے بند ہو گئے۔ماورا حسین بھی فلم ” صنم تیر ی قسم“میں ہریش وردھن کیساتھ آئیں ۔ فلم باکس آفس میں اچھا بزنس نہ دے سکی اور یوں ماورا کو پھر کبھی بھارت یاترا کا موقع نہیں ملا ۔اداکار عمران عباس بھارتی فلم ” کریچر تھری ڈی “ میں بپاشا باسو کےساتھ آئے لیکن فلم ناکام گئی۔جانثار“کے بعد ایشوریہ کی ” اے دل ہے مشکل“ نہ چلی ۔ علی ظفر نے بھی اسامہ بن لادن‘ لندن پیرس نیویارک میں کام کیا لیکن کیرئیر کو بھارت میں سنبھالا نہیں دے پائے ۔سجل علی اور عدنان صدیقی کے ساتھ صباقمر کا حال بھی بھارت جا کر گمنامی میں کھو جانے والوں کی فہرست میں لیا جاتاہے۔سجل علی اور عدنان صدیقی کو ” مام “ میں سری دیوی کی اداکاری نے دبا دیا۔ صبا قمر کو ”ہندی میڈیم“ میں کام ملا لیکن اس کے بعد بریک لگ گئی۔ماہرہ خان کو اگر شاہ رخ کےساتھ کام نہ ملتا تو ان کا حال بھی کچھ مختلف نہ ہوتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv