تازہ تر ین

چین کے وزیرخارجہ وانگ ای کی 3 روزہ دورے پر پاکستان آمد

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کے وزیرخارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر جمعے کو پاکستان پہنچیں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وانگ ای اپنے پاکستانی ہم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان جارہے ہیں۔ترجمان کے مطابق چینی وزیرخارجہ جمعے سے اتوار تک پاکستان میں موجود ہوں گے اور اس دوران وہ پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان ہواچن ینگ نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پربات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہرطرح کے حالات میں اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کا عمل جاری ہے، سی پیک کے منافع بخش ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ کرکے گئے ہیں اور اس تناظر میں چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv