تازہ تر ین

گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک) گور نر سندھ عمران اسماعیل نے عوام کے لیے گورنر ہاو¿س کے دروازے کھولنےکا اعلان کیا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 16ستمبر کو گورنر ہاو¿س کے دروازے کھول دیےجائیں گے، شہری گورنر ہاو¿س کے پارک میں گھوم سکیں گے۔عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاو¿س کی عمارت تاریخی ہے اور یہاں نایاب اشیاء موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری گیٹ نمبر ایک سے شناخت کے بعد گورنر ہاو¿س میں داخل ہوسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاو¿س کے صرف 2 کمرے اور ایک گاڑی استعمال کر رہا ہوں، پہلے 40 گاڑیاں گورنر کے پروٹول میں ہوتی تھیں۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن سے قبل اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی حکومت بن گئی تو تمام گورنر ہاو¿سز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv