تازہ تر ین

وزیراعظم نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ سب کے چھرے خوشی سے کھل اُٹھے

اسلاما آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ملک میں 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق تجاویزکاجائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارت سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا جس میں یعقوب اظہار، نجیب ہارون، ارشاد داد،سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر عمران زیب خان ،سیکرٹری قانون جسٹس (ر)عبدالشکور پراچہ اور دیگر سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔وزیراعظم نے سستے گھروں کی تعمیرسے متعلق سیکرٹری ہاﺅسنگ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی جو ایک ہفتے کے اندرسفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیرترجیحات میں سرفہرست ہے،سستے گھروں کی تعمیرسے عوام کے رہائشی مسائل حل ہوں گے،انہوں نے کہا کہ سستے گھروں سے اقتصادی ترقی کے ساتھ روزگارکے مواقع ملیں گے،ان کا کہناتھا کہ غریبوں کو بے گھر کئے بغیرکچی آبادیوں کوریگولیٹ کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ گھروں کی تعمیرمیں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائےگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv