تازہ تر ین

1965 کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

راولپنڈی(ویب ڈیسک) 1965 کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاو¿ں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق گزشتہ روز سپاہی مقبول حسین سی ایم ایچ اٹک میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔غازی سپاہی مقبول حسین کی نمازہ جنازہ چکلالہ گیریڑن میں ادا کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 1965 کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔قومی ہیرو سپاہی مقبول حسین کی تدفین ان کے آبائی گاو¿ں ناڑیاں تراڑ کھل آزاد کشمیر میں فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر سپاہی مقبول حسین کو 1965 کی جنگ میں بھارت نے جنگی قیدی بنالیا تھا اور وہ 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سپاہی مقبول حسین کو 2005 میں بھارتی قید سے رہائی ملی تھی اور وہ پاکستان آئے تھے اور انہیں بہادری پر ستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv