تازہ تر ین

ذلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں بارے نیب میں پیشی،اہم خبر آگئی

راولپنڈی(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست ذلفی بخاری سے نیب حکام نے آف شور کمپنیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ذرائع کےمطابق عمران خان کے قریبی دوست ذلفی قومی احتساب بیورو راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔ذرائع کاکہناہےکہ ذلفی بخاری کو آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں بلایا گیا تھا، نیب راولپنڈی کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے سوالات کیے اور پوچھ گچھ 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ذلفی بخاری نے نیب کی ٹیم کو جواب دیا ہےکہ وہ کچھ کاغذات برطانیہ سے لاکر ٹیم کے سامنے پیش کریں گے۔واضح رہےکہ ذلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اور انہیں نیب اس سے قبل بھی طلب کرچکا ہے۔نگران حکومت کے دور میں عمران خان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی پر جانے والے ذلفی بخاری کو امیگریشن حکام نے ملک سے باہر جانے پر روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی انہیں جانے کی اجازت مل گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv