تازہ تر ین

”لونگ الائچی“کی گلوکارہ پاکستان کیا کرنے آرہی ہیں اور کب ؟سب کو ہے انتظار

لاہور(ویب ڈیسک)مشہور گیت لونگ الائچی سے شہرت حاصل کرنیوالی بھارتی گلوکارہ منت نور پاکستان میں اپنی آوازکاجادوجگائیں گی۔ نامور اداکارہ زارا اکبرنے بطور پروموٹر رافع انٹرپرائزر کے تحت انکے ساتھ معاہدہ کرلیاہے وہ لاہورکے مقامی ہال میں میگا میوزیکل شو کا انعقاد کریں گی جس میں منت نورکے علاوہ ایک اوربھارتی فنکاردبیرسنگھ بھی پرفارم کرینگے۔چندروزقبل زارا اکبرنے لندن میں ایک میوزیکل شوکااہتمام کیاجس میں مذکورہ دونوں بھارتی فنکاروں نے پرفارم کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔زارااکبرکاکہناتھا شو میں ہزاروں کی تعدادمیں شائقین نے شرکت کی اور میرا شو بہت کامیاب رہا ،اب میں نے اسی ٹیم کولیکرپاکستان میں شوکرنے کامنصوبہ بنایاہے اس سلسلے میں منت نورکیساتھ میرامعاہدہ ہوچکاہے۔میں لاہورمیں شوکے انتظامات مکمل کرنے کے بعدشوکی تاریخ اور مقام کااعلان کروں گی۔ انہوں نے کہا بھارتی فنکاروں نے پاکستان کیلئے نیک تمناﺅں کااظہارکیاہے اوروہ یہاں بخوشی اپنی پرفارمنس پیش کرنے کو تیار ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv