تازہ تر ین

مہک علی کے گیت ” لاہور تیرے اُتے مردا“ سپر ہٹ ہو گیا

لاہور(شوبزڈیسک) گلوکارہ مہک علی کاگیت ”لاہور تیرے تے مردا“ سپر ہٹ ہو گیا۔یہ گیت فلم ”جوانی پھرنہیں آنی ٹو“ میں شامل کیا گیا ہے۔یہ اب تک سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا گا نا بن گیاہے، جبکہ سوشل میڈیا پر گانا ٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔ فلم میں یہ گیت ہمایوں سعید اور کبریٰ خان پر پکچرائز ہوا ہے۔شائقین کی جانب سے مہک علی کی بطور پلے بیک گلوکارہ انٹری کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔مہک علی اس سے قبل ’کالا ککڑبنیرے تے‘’باندی‘ اور ’قمیض تیری کالی‘ جیسے گانوں سے کافی شہرت حاصل کر چکی ہیں۔مہک علی نے بتایا کہ ایک چھوٹے سے شہر میں پیدا ہونے ولای والی لڑکی کو انٹر نیشنل سطح پر اس قدر اور اتنی جلدی پذیرائی مل جائے گی یہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا ۔میں اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھنا چاہو ں گی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv