تازہ تر ین

پولینڈ ائیر شو میں پاکستانی تھنڈر طیاروں کی دھوم شائقین بھی دنگ رہ گئے

پولینڈ(ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے بیرون ملک پولینڈ میں جاری ائیر شو کے دوران دھوم مچا تے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ایئرشومیں جے ایف 17 تھنڈ ر طیا رے نے شاندارفلائی پاسٹ کیا ،ونگ کمانڈرذیشان بریارنے مظاہرے کے دوران ناقابل یقین فضائی کرتب دکھائے ،پولینڈکی فضاﺅں میں تھنڈرطیارے کے شاندارفضائی مظاہرے کوشائقین نے دل کھول کرداد دی،انٹر نیشنل ایئر شو کی تقریب میں وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل ارشد ملک بھی موقع موجودتھے۔ پولش ایئر شو میں پاکستان سمیت 22 ممالک کے جنگی جہاز شریک ہیں جبکہ یہ ایئر شو پولینڈ فضائیہ کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقد کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv