تازہ تر ین

ایماندار افسروں کی تعیناتی اور سفارشوں کی لسٹیں تیار ہونا شروع ، بیورو کریسی میں کھلبلی

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز تبدیل کر نے کے بعد اب بعض وفاقی اور صوبائی محکموں میں تعینات منظور نظر اور سفارشی افسران کے اعلیٰ سطح پر تبادلوں کے حوالے سے فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ، ایف آئی اے ، پولیس، ایف بی آر، ریلوے ، سول ایوی ایشن ،سوئی ناردرن ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اینٹی کرپشن، ایریگیشن،ہائی وے ،پی اینڈ ڈی سمیت بعض سرکاری اداروں میں ایسے افسروں کو تبدیل کئے جانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے جو کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہیں اور ان کو سابقہ دور حکومت میں سابق وفاقی وزار اور اعلیٰ حکام کی سفارش پر لگایا گیا تھا ان کی جگہ اچھی شہرت کے حامل افسروں کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ محکمہ پولیس میں بھی اعلیٰ سطح پر اچھی شہرت کے حامل افسروں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں تاکہ شہریوں کی دادرسی ہو سکے اور تھانہ کلچربھی تبدیل کیا جاسکے۔ علاوہ ازیں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو حقیقی معنوں میں فعال بنانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv