تازہ تر ین

اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس،مشترکہ صدارتی اُمیدوار کیلئے فضل الرحمٰن کی سربراہی میں پینل بن گیا

مری(ویب ڈیسک)حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شریک تمام سیاسی جماعتوں نے صدارتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا۔کشمیرپوائنٹ مری میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔
مشترکہ صدارتی امیدوار

کانفرنس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اے پی سی میں شریک تمام جماعتوں بشمول پی پی پی نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا ہے، پیپلزپارٹی کے وفد نے اپنی قیادت کو اعتماد میں لینے اور حتمی فیصلے کیلئے رات تک کا وقت لیا ہے، شہباز شریف کی جانب سے کل مشترکہ امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔
اپوزیشن رہنماو¿ں کو دھمکیاں

احسن اقبال نے بتایا کہ اپوزیشن رہنماو¿ں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہیں جان و مال کے خطرات لاحق ہیں، اے این پی کے افتخار حسین کو بھی سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں، اے این پی، جے یو ا?ئی ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی نے اپنے قائدین کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے، اے پی سی میں اس معاملے کی شدید مذمت کی گئی، ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
حکومت کی انتقامی کارروائیاں
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اے پی سی نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف مقدمات اور انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی، نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو قانونی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، سابق وزیراعظم اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی ا?ئی حکومت انتقامی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
وزیرستان فائرنگ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیرستان میں پیش ا?نے والے حالیہ واقعے کی مذمت کی جس میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی آزادنہ تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ نظام پر تحفظات
رہنما ن لیگ نے کہا کہ اے پی سی نے سمندر پاکستانیوں کے ووٹنگ کے حق کی حمایت کی ہے، تاہم جس عجلت میں الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے نظام کو متعارف کرا رہا ہے، اس پر سنگین تحفظات ہیں، آئی ٹی ماہرین نے اس نظام کے ہیک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اس آن لائن نظام کی سیکورٹی پر شدید اعتراضات ہیں، ناقص ا?ن لائن نظام نافذ کرنے سے ضمنی الیکشن کے عمل پر شدید سنگین سوالات اٹھیں گے۔

اے پی سی میں مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ، اے این پی کے غلام احمد بلور، نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے رہنماو¿ں نے بھی شرکت کی۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے تاہم ٹیلی فونک رابطوں میں انہوں نے اے پی سی کے فیصلوں کو تسلیم کرنے کے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 4 ستمبر کو سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔ جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv