تازہ تر ین

آج صبح افغان صدر اشرف غنی کے عید اجتماع سے خطاب کے دوران راکٹ حملے

کابل( ویب ڈیسک )دہشت گروں نے افغان صدر کی موجودگی میں عید کے اجتماع کے دوران صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔ دہشت گردوں نے کابل میں صدارتی محل پر منگل کی صبح 9 بجے راکٹوں سے حملے کیے، یہ حملے اس وقت کیے گئے جب افغان صدر اشرف غنی عید کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل پر راکٹ حملہ طالبان نے کیا، حملے کے بعد علاقے میں افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے۔افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور ملٹری ہیلی کاپٹر علاقے میں چھپے دہشت گردوں کو تلاش کرکے نشانہ بنا رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv