تازہ تر ین

خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں نماز کے بڑے اجتماعات، قربانی کے لئے خصوصی انتظامات

سعودی (ویب ڈیسک ) سعودی عرب سمیت خلیجی اور بعض یورپی ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جارہی ہے۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے دیگر شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی۔عیدالاضحیٰ کاسب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں ہوا جس میں فرزندانِ اسلام نے نماز عید ادا کی جس کے بعد حجاج قربانی کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھولیں گے پھر حجاج کرام آج رمی کے لیےجمرات کبریٰ روانہ ہوں گے۔منیٰ، مکہ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیاگیا ہے۔گورنر مکہ شہزادہ خالدالفیصل اور نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے جمرات پر رمی کی اور دونوں نے مسجد الحرام پہنچ کرطواف بھی کیا جب کہ گورنرمکہ اور ان کےنائب نے حج انتظامات کی نگرانی کی اور سہولیات کاجائزہ بھی لیا۔متحدہ عرب امارات میں بھی نماز عیدالاضحیٰ کے اجتماعات ہوئے جس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کے گلے لگ کر عید کی مبارکبا دی اور پھر سنت ابراہیمی کی پیروی کے لیے مذبح خانوں کا رخ کرلیا۔برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے، امریکا کی کچھ ریاستوں میں عید منارہے ہیں جب کہ کچھ لوگ کل عید منائیں گے۔افغانستان میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے جہاں افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے دارالحکومت کابل کے صدارتی محل میں نماز عید ادا کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv