تازہ تر ین

اچھی امید ہے عمران خان کادور ترکی کے ساتھ دوستی مضبوط کرے گا

انقرہ(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ترکی کے صدر رجب طبیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔طیب اردوان نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ بطور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالی عمران خان کا حامی و ناصر ہو۔ترک صدر نے لکھا کہ ترکی کے معاشی بحران میں پاکستان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، امید کرتے ہیں کہ عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ترک صدر کا عمران خان کی صحت کے ساتھ پاکستانی عوام کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv