تازہ تر ین

بالی ووڈ حسیناﺅں نے پریا نکا کو منگنی کی مبارکباد دی

ممبئی(ویب ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی آنے والی زندگی کے لیے بالی ووڈ ستاروں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےانہیں منگنی کی مبارکباد دی ہے۔گزشتہ روز پریانکا چوپڑا اورامریکی گلوکارواداکار نک جونز نے باقاعدہ منگنی کرکے ان تمام افواہوں کو سچ ثابت کردیا جو کئی ماہ سے دونوں کے حوالے سے میڈیا میں گردش کررہی تھیں۔ پریانکا کی منگنی کی خبر سن کر جہاں ان کے چاہنے والے حیرت اور خوشی کااظہار کررہے ہیں وہیں بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے بھی دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔پریانکا کے ساتھی اداکار اور ان کے دوست رنویرسنگھ نے پریانکا اور نک کو ان کی آنے والی زندگی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اداکار ہرتیک روشن نے بھی پریانکا کو مبارکباد دی۔ عالیہ بھٹ نے خوبصورت ایموجی کے ذریعے پریانکا کے لیے اپنے جذبات کاا ظہار کیا۔ نامور اداکارہ بپاشا باسو نے پریانکا اور نک جو نز کو ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعادی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سونم کپور، ملائکہ اروڑا، شردھا کپور، ایشا گپتا اور ورون دھون نے بھی دونوں کو مبارکباد دی۔ پریانکا کی چھوٹی بہن اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے روکے کی رسم کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے پریانکا کو مبارکباد دی۔اداکارہ پریتی زنٹا نے پریانکا اورنک کو ٹوئٹر پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا ”پریانکا اور نک کو زندگی کے نئے سفر کے لیے بہت مبارکباد، میری دعا ہے کہ آپ دونوں کی زندگی میں محبت، خوشیاں ہمیشہ رہیں اور آپ دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں“۔ پریانکا چوپڑا اورنک جونز اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ان کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv