تازہ تر ین

دیپکا رنویر کی شادی موبائل فون کے ساتھ جانا ممنوع قرار

ممبئی (ویب ڈیسک) باووڈ کی معرو ف جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر موبائل فون استعمال کرنے کی پابندی عائد کردی گئی۔ دپیکا اور رنویر اپنی شادی کی تمام تقریب سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دونوں نے اپنی شادی کو ڈیسٹینیشن ویڈنگ قرار دیتے ہوئے اسے اٹلی میں منعقد کیا ہے جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے ، دونوں اداکار شادی کی ہر تقریب کے دوران پرائیوسی کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔دپیکا اور رنویر کا کہنا ہے کہ جیسے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما یا سونم کپور اور آنند کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر دنیا بھر میں وائرل ہوئیں وہ ایسا پسند نہیں کرتے بلکہ کوشش یہی کی جا رہی ہے کہ تمام رسومات میں پرائیوسی کا خاص خیال رکھا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ فیملی ایونٹ ہے جسے وہ پبلک نہیں کرنا چاہتے ہیں اسی لیے احتیاطی طور پر موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔البتہ اگر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز چاہیے ہونگی تو اس کے لیے خاص اہتمام کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv