تازہ تر ین

پریانکا چوپڑا اور نک جونزکی منگنی کی تصدیق ہوگئی

ممبئی(ویب ڈیسک)ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارواداکار نک جونز کی منگنی کی تصدیق ہوگئی۔گزشتہ کئی روز سے اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی منگنی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں تاہم پریانکا نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں کی تھی لہٰذا ان کے چاہنے والے شش و پنج کا شکار تھے کہ پریانکا اور نک کی منگنی کی خبریں سچ تھیں یا محض افواہ تھیں تاہم اب دونوں کے روکے کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد پریانکا اور نک جونز کی منگنی کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی۔پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے روکے کی رسم ممبئی میں ان کی رہائشگاہ میں منعقد کی گئی جس کی تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیاپر جاری ہوئی ہیں جن میں پریانکا چوپڑا پیلے رنگ کےخوبصورت جوڑے میں نظرآرہی ہیں۔ جب کہ نک جونز بھی شیروانی سوٹ میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ایک اورتصویر میں پریانکا اورنک جونز کو رسموں کے دوران ہاتھ میں ہاتھ لیے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ پریانکا کے روکے کی رسم میں ان کی بہن پرینیتی چوپڑا نے بھی شرکت کی۔روکے کی رسم دراصل پنجابی شادی کی رسومات کی سب سے پہلی رسم ہوتی ہے۔ یہ رسم سادگی سے منعقد کی جاتی ہے جس میں دولہا دلہن کے گھروالوں کے ساتھ قریبی دوست شرکت کرتے ہیں جب کہ اسی رسم میں شادی کی تاریخ طے کی جاتی ہے۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونز نے گزشتہ ماہ خفیہ طور پر منگنی کی تھی، دونوں کی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا کے دوران ہوئی تھی بعد ازاں دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور اب دونوں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv