تازہ تر ین

بالی ووڈ دبنگ خان کی گرل فرینڈپہلی بالی ووڈ فلم میں اداکار رندیپ کے ساتھ جلوے بکھیرنے کے لئے تیار

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی خاتون دوست رومانیہ کی اداکارہ و گلوکارہ یولیہ وانتور یوں تو بھارت بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔یولیہ وانتور نے حال ہی میں سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلم ‘ریس تھری’ میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ گانے میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا تھا۔یولیہ وانتور نے عاطف اسلم کے ساتھ” سیفلش“ میں آواز کا جادو جگانے سے قبل بھی بولی وڈ کے گانوں میں نہ صرف آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ وہ اپنے جلوے بھی دکھا چکی ہیں۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی پہلی بولی وڈ فلم میں سلمان خان نہیں بلکہ فلموں میں زیادہ تر منفی کردار ادا کرنے والے اداکار رندیپ ہودا سے پیار کرتی نظر آئیں گی۔یولیہ وانتور ار رندیپ ہودا ہدایت کار پریم سونی کی فلم میں اداکاری دکھاتے نظر آئینگے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کا نام کیا ہوگا ؟اور اس کی دیگر کاسٹ میں کون شامل ہوں گے؟ تاہم امکان ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 37 سالہ یولیہ وانتور اور سلمان خان کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں، انہیں متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv