تازہ تر ین

تحریک انصاف نےعارف علوی کو صدرپاکستان کیلئے نامزد کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان کے لئے نامزد کر دیا، عمران خان نے عارف علوی کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔عارف علوی این اے 247 کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، پی ٹی آئی رہنما 29 جولائی 1949 کو پیدا ہوئے، ایشیا پیسفک ڈینٹل فیڈریشن اور پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔ پہلی بار پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے 1997 میں انتخابات میں حصہ لیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے 2002 کے انتخابات میں پی ایس 90 سے الیکشن میں حصہ لیا لیکن ناکام رہے۔ 2013 کے انتخابات میں این اے 250 کراچی سے پہلی بار ایم این اےمنتخب ہوئے، 2006 سے 2013 تک پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل رہے، 2016 میں عارف علوی پی ٹی آئی سندھ کے صدر مقرر ہوئے۔یاد رہے صدارتی الیکشن 4 ستمبر کو ہوں گے، چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسر ہوں گے۔ 4 ستمبر کو صبح 10 بجے سے 4 بجے تک پولنگ ہوگی، اسمبلیاں ہی پولنگ اسٹیشن ہونگے، 27 اگست کو صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست تک ہوگی، نامزدامیدوار کے نام 30 اگست کو آویزاں کیے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv