تازہ تر ین

سکارلٹ جانسن نے معاوضہ میں انجلینا جولی کو پیچھے چھوڑدیا

لاس اینجلس (شوبزڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن گذشتہ مالی سال کے دوران انجیلینا جولی کو پیچھے چھوڑتی ہوئیں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔فوربز میگزین کی سالانہ فہرست کے مطابق مارول پروڈکشن کی فلم”ایوینجرز انفنٹی وار“ کی سپر ہیرو ”بلیک ویڈو“نے 33 سالہ سکارلٹ نے جون 2017 سے جون 2018 کے دوران 40.5 ملین ڈالر کی قبل از ٹیکس کمائی کی جو کہ مالی سال 2016/17 کے مقابلے میں چار گنا زیادہ رہی اس طرح وہ انجلینا کا نمبر کاٹتے ہوئے سب فوربز کی ”ہائیسٹ پیڈ ایکڑیسز “کی فہرست میں نمبر ایک پر آگئیں۔43 سالہ انجلینا جولی نے جون 2017 سے جون 2018 کے دوران28 ملین ڈالر کی کمائی کی۔ جبکہ تیسرے نمبر پر 49 سالہ اداکارہ جنیفر اینی سٹن 19.5 ملین دالر کی کمائی کے ساتھ ہیں۔لسٹ میں چوتھے نمبر پر 28 سالہ جنیفر لارنس ہیں جنہوں نے18 ملین ڈالر کمائے، 42 سالہ ریزی ودھر سپون 16.5 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ پہلی دس اعلی معاوضہ لینے والی اداکاراﺅں میں باقی میلا کنس،کیٹ بلانچے،ملیسا میک کارتھی اور گال گیڈوٹ شامل ہیں۔فوربز سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی لسٹ آئندہ ہفتے جاری کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv