تازہ تر ین

آواز کی رفتار سے بھی تیز روسی بمبار طیارہ، تجربہ کامیاب

لاہور: (ویب ڈیسک) روس نے آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والا بمبار طیارہ تیار کر لیا جو ایٹمی ہتھیار لے جا سکے، تین ہزار ایک سو میل فی گھنٹہ رفتار والا طیارہ مصنوعی ذہانت سے بھی لیس ہے۔روس نے ہتھیاروں کی دوڑ میں ایک بار پھر امریکا کو کرارا جواب دیا ہے۔ ٹی یو ٹوینٹی ٹوایم تھری ایم Tu-22M3M پینتالیس برس پرانے ٹی یو ٹوینٹی ٹو ایم تھری کا نیا ورڑن ہے۔ یہ پرانے جہاز کے مقابلے میں اپنے ہدف کا آٹھ گنا بہتر پتہ لگا سکتا ہے اور دس گنا زیادہ درست نشانہ لگا سکتا ہے۔یہ اکتیس سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتے ہوئے فضا سے زمین پر میزائل داغ سکتا ہے، اسے دو ہزار اکیس میں فضائیہ میں شامل کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv