تازہ تر ین

کنگنا کی فلم ”مانی کرنیکا : دی کوئن آف جھانسی“ کا پہلا پوسٹر جاری

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کرنیکا : دی کوئن آف جھانسی‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی بالی ووڈ کوئین کنگنا نے اپنے فنی کیریئر میں ریوالول رانی، گینگسٹر، کرش اور رنگون جیسی مشہور فلموں میں کام کیا اور جب کہ اب ا±ن کی جنگجو شہزادی کے روپ میں آنے والی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔فلم25 جنوری 2019 میں یوم جمہوریت کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔کنگنا کی فلم ’مانی کرنیکا‘ کو 25 جنوری کو اپنے ہی حریف ہریتھک روشن کی فلم ’سپر 30‘ اور عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ سے تصادم کا سامنا کرنا پڑے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv