تازہ تر ین

سلطان راہی حقیقی زندگی میں فلموں کے برعکس تھے ، 1992ءمیں میری پہلی فلم آئی تو لوگوں کو بہت سی توقعات تھیں:حیدر سلطان کی چینل ۵ کے پروگرام ” ٹی ایٹ۵ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان آنے سے قبل امریکہ میں ہی میں نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ لیا تھا۔ جس کے باعث میری ہچکچاہٹ ختم ہوگئی تھی۔ چینل ۵ کے پروگرام ٹی ایٹ فائیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا انہوں نے اپنی پہلی فلم 1992میں کی۔ میری پہلی فلم کا لوگوں کو بہت انتظار تھا۔ کہ سلطان راہی کا بیٹا کیا کرتا ہے اس کے بعد میں نے متعدد فلموں میں کام کیا والد کی وفات کے بعد بھی انڈسٹری کے لوگ مجھے پیار کرتے ہیں جب لوگ کہتے ہیں کہ میرے اندر سلطان راہی نظر آتا ہے تو میرا سینہ فخر سے پھول جاتا ہے شروع میں پنجابی بولتے ہیں مشکل پیش آتی تھی لیکن اب نہیں انہوں نے بتایا کہ ان کی کچھ عرصہ قبل ہی شادی ہوئی ہے اور ایک بیٹی بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد کی فلم بشیرا اور مولا جٹ میری فیورٹ فلمیں ہیں سلطان راہی اصل زندگی میں فلموں کے برعکس تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv